September 24, 2017
You can use WP menu builder to build menus

برلن (بی بی سی اپ ڈیٹ)جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے انقرہ حکومت کے ان تحفظات کو مسترد کر دیا ہے کہ جرمنی میں ترک باشندوں کو کوئی خطرات لاحق ہیں۔ میرکل نے اتوار کے دن کہا کہ ترک باشندے جرمنی آ سکتے ہیں اور انہیں یہاں کوئی خطرہ نہیں ہے۔ گزشتہ روز ہی انقرہ حکومت نے جرمنی کے لیے سفری وراننگ جاری کی تھی۔ ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ جرمنی میں الیکشن مہم کے دوران ترکی مخالف بیانیہ اختیار کیا جا رہا ہے اور ترکی کی یورپی یونین میں شمولیت کی کوششوں کو رکوانے کی کاوشیں کی جا رہی ہیں۔ ترک وزارت خارجہ کے مطابق اس ماحول میں ’’جرمنی میں انتہائی دائیں بازو کے نظریات حتیٰ کہ نسل پرستی پر مبنی بیان بازی‘‘بھی جاری ہے۔

No Comments

You must be logged in to post a comment.