September 24, 2017
You can use WP menu builder to build menus

بارسلونا(بی بی سی اپ ڈیٹ)ایک ٹماٹر روزانہ کھانا کتنا فائدہ مند ہے، جان کر یقین کرنا مشکل ہوگا۔مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ یہ سبزی (یا پھل) مثانے اور جلد کے کینسر کا خطرہ کم کرتی ہے ؟ مگر اس کے فوائد یہی پر ختم نہیں ہوتے۔درحقیقت اسے اینٹی آکسیڈنٹ کے طور پر استعمال کرکے بلڈ پریشر کو بڑھنے سے روکا جاسکتا ہے۔ٹماٹر میں وٹامن سی، وٹامن کے، آئرن، پوٹاشیم اور دیگر متعدد اجزاءموجود ہیں، یہاں اس کے چند فوائد درج ذیل ہیں۔ٹماٹر میں ایک اینٹی آکسیڈنٹ لائیکوپین موجود ہوتا ہے جو کہ جلد کو سرخ و سفید رکھنے میں ہی مدد نہیں دیتا بلکہ کولیسٹرول کی سطح میں کمی، بینائی میں بہتری اور جلدی صحت کے لیے فائدہ مند ہوتا ہے۔روزانہ کی غذا میں ٹماٹر کو شامل کرکے ہائی بلڈ پریشر جیسے خاموش قاتل مرض سے بچا جاسکتا ہے جس کی وجہ اس میں موجود پوٹاشیم ہے۔ غذا میں مناسب مقدار میں پوٹاشیم چہرے کو سوجن سے بھی بچاتی ہے۔روزانہ ناشتے میں ٹماٹر کھانا نہ صرف جلد کے لیے مفید ہے بلکہ یہ وزن کم کرنے میں بھی معاون ثابت ہوتا ہے۔امریکی سائنسدانوں کے مطابق، روزانہ ناشتے میں ٹماٹروں کا پکائے بغیر استعمال وزن میں حیرت انگیز طور پر کمی لاتا ہے۔ٹماٹر کو جلد، چہرے اور بالوں کے لیے بہت مفید قرار دیا جاتا ہے کیونکہ اس میں کیروٹین، لیوٹین اور لائیکوپین جیسے اجزاءموجود ہوتے ہیں۔ لائیکو پین سورج کی مضر شعاعوں سے جلد کو بچانے میں مدد دیتا ہے۔ٹماٹر کے ٹکڑے کو چہرے پر رگڑنے سے جلد کے ان حصوں کو صاف کیا جاسکتا ہے جہاں سیاہ رنگ کے نشانات نمایاں ہوتے ہیں۔ٹماٹر کو کیل مہاسوں کو دور کرنے کے لیے بھی اچھا ذریعہ سمجھا جاتا ہے، اس میں موجود وٹامن اے، سی، کے اور تیزابی خصوصیات چہرے کو کیل مہاسوں سے صاف کرنے میں مدد دیتی ہیں۔ اس کے گعدے کو چہرے پر لگائیں اور دس منٹ بعد دھونے کے بعد آپ نتیجہ دیکھ کر حیران رہ جائیں گے۔اس کے استعمال سے ہاضمے میں بھی مدد ملتی ہے اور آپ کے میٹابولیزم کو بھی بہتر بناتا ہے۔

No Comments

You must be logged in to post a comment.