September 24, 2017
You can use WP menu builder to build menus

ٹوکیو(بی بی سی اپ ڈیٹ)سونی نے اپنے دو نئے فلیگ شپ اسمارٹ فونز ایکس زی 1 اور ایکس زی ون کامپیکٹ متعارف کرا دیئے ہیں جس میں نئی کیمرہ ٹرکس لوگوں کے لیے زبردست ثابت ہوسکتی ہیں۔ان فونز کو برلن میں یکم ستمبر سے شروع ہونے والی آئی ایف اے ٹیکنالوجی نمائش سے قبل متعارف کرایا گیا۔یہ دونوں فونز سونی ایکسپیریا ایکس زی کے اپ ڈیٹ ورژن ہیں۔سونی ایکسپیریا ایکس زی ون 5.2 انچ کی اسکرین کے ساتھ ہے جسے ایچ ڈی آر سپورٹ حاصل ہے، جبکہ ایکس زی ون کامپیکٹ میں 4.6 انچ ڈسپلے دیا گیا ہے۔دونوں میں کوالکوم کا اسنیپ ڈراگون 835 پراسیسر، فور جی بی ریم دی گئی ہے، تاہم ایکس زی ون میں 64 جی بی اسٹوریج ہے جبکہ دوسرے فون میں 32 جی بی دی گئی ہے، تاہم دونوں میں ایس ڈی کارڈ سپورٹ موجود ہے۔یہ دونوں فونز اینڈرائیڈ کے نئے ورژن اوریو کے ساتھ صارفین کے لیے دستیاب ہوں گے، جبکہ سونی کے دیگر فونز کی طرح یہ بھی واٹر اور ڈسٹ ریزیزٹنٹ ہیں۔سونی نے دونوں فونز میں 19 میگا پکسل کا موشن آئی کیمرہ دیا ہے جو کہ 960ایف پی ایس سپر سلوموشن ویڈیوز لینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔اسی طرح دونوں میں تھری ڈی اسکینگ موڈ بھی ہے اور کسی بھی دوست کی فل تھری ڈی تصویر بنانا چند منٹوں کا کام ثابت ہوگا، جبکہ تھری ڈی تصویر کو فون پر لائیرو وال پیپر کے طور پر بھی لگایا جاسکتا ہے اور ہاں اگیومنٹینڈ رئیلٹی اواتارز کے ساتھ ساتھ انہیں تھری ڈی پرنٹر پر بھی بھیجا جاسکتا ہے۔دونوں فونز میں برسٹ موڈ بھی بہترین ہے جو کہ ٹین فریم فی سیکنڈ کے لحاظ سے فل 19 میگا پکسل ریزولوشن تصاویر کھینچ سکتا ہے اور ساتھ ساتھ فوکس کو ٹریک بھی کرتا ہے، یعنی اگر تصویر کھینچنے کے دوران لوگ کیمرے کے قریب آنے لگیں تو آٹو فوکس چہرے کے فوکس کو یقینی بناتا ہے۔اسی طرح نیا فیس ڈیٹیکشن کسی شخص کی مسکراہٹ کو خودکار طور پر کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرلیتا ہے۔سونی نے فی الحال دونوں کی قیمتیں نہیں بتائیں تاہم انہیں ستمبر میں دنیا بھر میں فروخت کے لیے پیش کرنے کا ضرور اعلان کیا گیا ہے۔

No Comments

You must be logged in to post a comment.