September 24, 2017
You can use WP menu builder to build menus

اردن (بی بی سی اپ ڈیٹ)ویسے تو بولی وڈ پگی چوپس اقوام متحدہ کی خصوصی سفیر بھی رہ چکی ہیں، اور وہ متعدد بار سماجی کاموں میں بھی پیش پیش نظر آتی ہیں۔لیکن اس بار پگی چوپس بھارت اور ایشیا و افریقہ کے بجائے مشرق وسطیٰ کے ملک اردن‘ پہنچیں، جہاں انہوں نے شامی مہاجرین کے کیمپ کا دورہ کیا۔بے واچ ہیروئن نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اردن میں شامی مہاجر بچوں کے کیمپ کے دورے کی تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کیں، جنہیں لاکھوں لوگوں نے لائیک کیا۔پریانکا چوپڑا کی جانب سے شیئر کی گئی ایک تصویر میں وہ اقوام متحدہ کے بچوں سے متعلق امدادی کام کرنے والے ادارے ’’یونیسف‘‘ کی فائل پڑھ رہی ہیں، اس تصویر کے ساتھ انہوں نے دنیا کو آنکھیں کھولنے اور شامی مہاجر بچوں کے مسائل حل کرنے کے لیے بھی کہا۔

No Comments

You must be logged in to post a comment.