September 24, 2017
You can use WP menu builder to build menus

میڈرڈ(بی بی سی اپ ڈیٹ)رونالڈو نے گزشتہ روز میڈرڈ کی مقامی عدالت میں 90 منٹ تک ٹیکس چوری کیس میں عدالت کو جواب دئیے ۔استغاثہ کا الزام ہے کہ رونالڈو نے2010 سے ایک کروڑ 47 لاکھ یورو (ایک کروڑ 73 لاکھ ڈالر) ٹیکس بچایا ہے۔ رونالڈ و نے عدالت میں خود پر لگے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ میری ٹیکس چور ی کی کبھی نیت نہیں رہی۔ میں یہاں صرف اس لئے ہوں کیو نکہ میرا نام رونالڈو ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ کہا ہے کہ لوگ میری اہلیت اور قابلیت سے پریشان ہیں ،لیکن یاد رکھنا چاہیے کہ کیڑے ہمیشہ سب سے زیادہ روشن کھمبے سے ہی چمٹتے ہیں ۔سماجی رابطے کی سائٹ پر اس بیان کے جاری ہونے کے ایک گھنٹے میں ملین کے قریب لوگوں نے لائیک کیا ۔واضح رہے کہ رونالڈو پہلے فٹبالر نہیں ہیں جنہیں ان الزامات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اس سے قبل لائنل میسی بھی گذشتہ برس ٹیکس چوری کیس میں ملوث پا ئے گئے تھے ۔

No Comments

You must be logged in to post a comment.