September 24, 2017
You can use WP menu builder to build menus

برلن (بی بی سی اپ ڈیٹ)جرمن قومی فٹ بال ٹیم فیفا رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے۔ عالمی چیمپئن جرمنی نے گزشتہ اتوار ہی کنفیڈریشن کپ کے فائنل میں چلی کو ایک صفر سے مات دے کر یہ ٹائٹل بھی حاصل کر لیا تھا۔ دو ہزار چودہ میں عالمی کپ میں کامیابی حاصل کرنے والی جرمن ٹیم نے دو سال بعد ایک مرتبہ پھر سے فیفا کی عالمی رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ گزشتہ روز جاری کردہرینکنگ لسٹ میں برازیل اور ارجنٹائن کی ٹیمیں بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔نئی رینکنگ میں سپین کی گیارہویں پوزیشن ہے۔

No Comments

You must be logged in to post a comment.