October 23, 2017
You can use WP menu builder to build menus

بارسلونا(بی بی سی اپ ڈیٹ)جسمانی تھکاوٹ سے تحفظ کے ساتھ ساتھ توجہ مرکوز کرنے تک، پانی کو مناسب مقدار میں پینا متعدد امراض سے تحفظ دیتا ہے۔مگر سوال یہ ہے کہ روزانہ کتنے گلاس پانی پینا چاہئے ؟ تو اس کا جواب طبی ماہرین کے مطابق مردوں کو تین لیٹر جبکہ خواتین کو دو لیٹر کے برابر پانی کی ضرورت ہوتی ہے۔تاہم ضروری نہیں کہ اتنی مقدار میں پانی پیا جائے بلکہ غذا کے ذریعے بھی یہ ضرورت پوری ہوتی ہے اور ہر انسان کی اس حوالے سے ضرورت مختلف ہوسکتی ہے۔ماہرین کے مطابق اتنی مقدار میں پانی پینے کی بجائے اپنی پیاس اور موسمیاتی ضروریات کو دیکھتے ہوئے پانی کی مقدار کو جسم کا حصہ بنانا چاہئے۔مگر اس وقت کیا ہو جب کوئی شخص بہت زیادہ پانی پینا شروع کردے۔حد سے زیادہ پانی پینا بھی ڈی ہائیڈریشن کی طرح خطرناک ثابت ہوسکتا ہے کیونکہ اس سے جسمانی خلیات میں سوڈیم کی سطح کم ہوتی ہے۔بہت زیادہ پانی پینے کی شکل میں جو علامات سامنے آتی ہیں وہ پانی کی کمی جیسی ہی ہوتی ہیں، ایک تحقیق کے مطابق بہت زیادہ پانی پینے کے نتیجے میں گردے اس اضافی سیال کو خارج کرنے سے قاصر ہوجاتا ہے اور پانی جسم میں جمع ہونے لگتا ہے۔ اس کے نتیجے میں ناخوشگوار علامات سامنے آسکتی ہیں جیسے قے، متلی اور ہیضہ وغیرہ۔سر درد بہت زیادہ پانی پینے یا کم پانی پینے کی علام ہوسکتی ہے، جب کوئی شخص بہت زیادہ پانی پیتا ہے جو خون میں موجود نمک کی سطح گھنٹے لگتی ہے جس کے نتیجے میں جسمانی اعضاءسوجنے لگتے ہیں، اس کی وجہ خلیات کا بڑھنا ہوتا ہے۔ زیادہ پانی پینے کے نتیجے میں دماغ کا حجم بھی بڑھتا ہے جس سے سر پر دباؤ بڑھتا ہے جو سردرد کی شکل میں نکلتا ہے، جو مختلف سنگین امراض جیسے دماغی عدم توازن اور سانس لینے میں مشکل کا باعث بن سکتے ہیں۔زیادہ پانی پینے کے نتیجے میں لوگوں کے ہاتھوں، ہونٹوں اور پیروں کے سوجنے کی علامت بھی سامنے آسکتی ہے، اس کی وجہ بھی خلیات کا بڑھنا ہوتا ہے جبکہ پانی کا اپنا وزن بھی جسم کو پھولنے پر مجبور کردیتا ہے، اگر آپ دن بھر میں دس سے زائد گلاس پانی پیتے ہیں اور ہاتھوں پیروں میں سوجن کا سامنا ہوتا ہے تو اس سیال کی مقدار میں کمی لائیں۔صحت مند اور مکمل طور پر فعال جسم کے توازن بہت ضروری ہے، جب آپ بہت زیادہ پانی پیتے ہیں تو جسمانی توازن میں کمی آتی ہے، جس کی وجہ جسم میں الیکٹرو لائٹ کی سطح کم ہوتی ہے جس سے مسلز کمزور اور جلد اکڑ جاتے ہیں۔گردے جسم میں پانی کو فلٹر کرنے کا کام کرتے ہیں اور خون میں سیال کی سطح متوازن رکھتے ہیں، مگر جب پانی بہت زیادہ پیا جاتا ہے تو گردوں کو بہت زیادہ کام کرنا پڑتا ہے جس کے نتیجے میں جسم میں ہارمونز متاثر ہوتے ہیں اور جسمانی تھکاوٹ ہر وقت طاری رہنے لگتی ہے، اگر آپ کو بستر سے اٹھنے میں مشکل کا سامنا کرتے ہیں تو اس کی ممکنہ وجہ اپنے گردوں پر غیر ضروری دباؤ بڑھانا ہوسکتا ہے۔

No Comments

You must be logged in to post a comment.