September 24, 2017
You can use WP menu builder to build menus

روزاریو(بی بی سی اپ ڈیٹ)ارجنٹائن کے مشہور فٹ بالر لیونل میسی کی شادی گزشتہ روز اُن کے آبائی شہر روزاریو میں ہو گئی ۔ شادی کے موقع پر کئی مشہور جوڑے اور شخصیات روزاریو میں جمع ہو ئے۔میسی کی شادی اُن کے بچپن کی دوست انٹونیلا روکوٹزو سے ہو ئی ہے اور یہ دونوں ارجنٹائن کے خوبصورت شہر روزاریو کے ایک گرجا گھر میں شادی کے بندھن میں بندھے۔ اُن کی شادی کو موجودہ دہائی کی سب سے زیادہ گلیمرس اور زرق برق تقریب

قرار دیا جا رہا ہے۔ اس تقریب کے لیے کُل 260 مہمان مدعو تھے۔ مہمانوں میں معروف گلوکارہ شکیرا اور اُن کے شوہر جیراڈ پی کے بھی شامل تھے۔ تقریب کے مہمانوں کے حوالے سے روزاریو شہر کے ذرائع ابلاغ نے کئی رپورٹیں شائع اور نشر کی ہیں۔ بعض مہمانوں کے حوالے سے قیاس ارائیاں کو بھی مقامی میڈیا نے نشر کیا ہے۔ میسی نے خاص طور پر اپنے پرانے دوستوں کو بھی مدعو کیا تھا۔روزاریو کے میڈیا کے مطابق مہمانوں میں پرانے

دوستوں کے علاوہ فٹ بال سے منسلک کئی شخصیات کو بھی دعوت دی گئی تھی۔ اس شادی کو ایک بین الاقوامی تقریب قرار دیا گیا ۔ ان میں بارسلونا کے فارورڈ کھلاڑی نیمار اور لوئیس سواریز ،البا ،پجول،بیسکاتے،البا،چاوی ،ایتو اور دیگر بھی شامل تھے۔ نیمار کا تعلق برازیل سے ہے اور سواریز یوراگوئے کے شہری ہیں۔میسی کی سیاہ بالوں والی دلہن انٹونیلا روکوٹزو شادی کے موقع پر ہسپانوی ڈیزائنر روزا کلارا کا تخلیق کردہ لباس پہنا ہواتھا۔ہسپانوی ڈیزائنر روزا کلارا نے ہی امریکی اداکارہ ایوا لنگوریا اور ہسپانوی ملکہ لٹیسیا کے لیے بھی اُن کی شادیوں کے خصوصی لباس تیار کیے تھے۔شادی کی تقریب روزاریو کے وسط میں واقع ہوٹل سٹی سینٹر کیسینو میں منعقد ہوئی ۔میڈیا کے مطابق شادی کی اِس تقریب پر ہسپانوی عدالت کی حالیہ کارروائی کا کوئی اثر دکھائی نہیں دے رہا تھا۔ ہسپانوی عدالت نے ٹیکس فراڈ کے مقدمے میں میسی کی تازہ اپیل خارج کر دی ہے۔

No Comments

You must be logged in to post a comment.