September 24, 2017
You can use WP menu builder to build menus

بارسلونا(بی بی سی اپ ڈیٹ)جشن آزادی آل یورپ والی بال تورنامنٹ 26سے27اگست کو بیسوس مار بارسلونا میں شیڈول کے مطابق ہوگا۔ٹورنامنٹ کے انتظامات مکمل ہو گئے اور آرگنائزرز نے گزشتہ روز اپنی نگرانی میں کرائے ۔اس موقع پر چوہدری یاسر عرفان آف بانیاں ،چوہدری شرافت ،چوہدری معظم رفیق ،زاہد عباس کھرل اور چوہدری بلال سرور موجود تھے۔ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی معروف اور ایوارڈ یافتہ بزنس مین چوہدری امانت حسین مہر ہونگے۔ٹورنامنٹ کا پہلا انعام اور بڑا نقد انعام محمد اقبال چوہدری دیں گے جو 1500یورو ہوگا۔جبکہ دوسرا انعام 1000یورو ہوگا جو چوہدری واصف بجاڑ اور میاں شیراز دینگے۔ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی قائمقام قونصل جنرل عمر عباسی میلہ ہونگے۔ٹورنامنٹ کے آرگنائزرز میں چوہدری یاسر عرفان آف بانیاں،چوہدری شرافت علی،چوہدری معظم رفیق ،زاہد عباس کھرل اور چوہدری بلال سرور ہونگے۔ٹورنامنٹ میں یورپ بھر سے کھلاڑی حصہ لیں گے۔

No Comments

You must be logged in to post a comment.